پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ،رواں سال کے دوران دو ہزار سے زائد کارندے گرفتار

پیر 12 مئی 2025 01:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 2248گینگز کے 5534کارندے گرفتار کیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 711کلاشنکوف، 14590پسٹلز، 1272رائفلز، 1422بندوقیں، 215ریوالورز اور1لاکھ 10ہزار 833گولیاں بھی برآمد کیں۔

(جاری ہے)

گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سونے پر مشتمل 4کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 71گینگز کے 164کارندے گرفتار کیے گئے۔ مجرمان کے قبضہ سے 22 کلاشنکوف، 2865پسٹلز ، 173رائفلز ، 112بندوقیں، 36ریوالور، اور 14ہزار 593گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سونے پر مشتمل 1کروڑ روپے مالیت سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا۔