Live Updates

قوم ہمیشہ پاک فوج کی مقروض رہے گی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب

پاک فوج کے جوانوں کو ایمانی و قومی غیرت و حمیت کے جذبہ سے سرشار ہو کربھارت کو رسوائی سے دو چار کرنے پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں

پیر 12 مئی 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہر محمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی و دیگر نے یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کو ایمانی و قومی غیرت و حمیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ازلی دشمن بھارت کو ذلت آمیز رسوائی سے دو چار کرنے پر سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ پاک فوج کی مقروض رہے گی۔

انہوں نے بنیان مرصوص آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے تمام اداروں خصوصاً آپریشن کا حصہ بننے والوں جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماہرانہ طریقے اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر چند گھنٹوں میں بھارت کے غرور کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے۔

(جاری ہے)

مکار ہندؤ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے پر یوم تشکر کے موقع اللہ رب العزت کا ہزاروں بار شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم پاک فوج کے جوانوں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہییآپریشن بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا کہ جب سیاسی و عسکری قیادت نے انتہائی مہارت اور بہترین حکمت عملی سے اپنے ازلی دشمن کو ایسا جواب دیا کہ آئندہ کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کرے گا۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سیاسی و عسکری قیادت کو ملکی بقاء وسلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہ کرنے اور اندورنی و بیرونی دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے کہ اگر ملکی بقاء وسلامتی اور استحکام کے قربانی کی ضرورت پڑی تو اہلحدیث کا ایک ایک فرد اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات