Live Updates

بھارت، شملہ میں پولیس نے ایک کشمیری کو گرفتار کر لیا

پیر 12 مئی 2025 15:05

شملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارلحکومت شملہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر پاکستانی پرچم کی تصویر بطور ڈسپلے پکچر استعمال کرنے پر ایک کشمیری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا کشمیری جس کی شناخت عادل ماگرے کے طورپر ہوئی ہے ، شملہ میں 2016سے ایک نجی گیس ایجنسی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔بھارتی پولیس نے عادل کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیاہے کہ اس کے خلاف بھارت دشمن سرگرمیوں اور مذہب، زبان، ذات، نسل یا برادری کی بنیاد پر انتشار کوہوا دینے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات