Live Updates

کشمیریونیورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے

پیر 12 مئی 2025 15:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیر یونیورسٹی نے 14مئی 2025کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں الگ سے کیا جائے گا۔اس سے قبل یونیورسٹی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے 7مئی سے تمام امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات