Live Updates

کوہپتان اپر میں آپریشن "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی کی خوشی میں یوم فتح منایا گیا

پیر 12 مئی 2025 19:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) کوہستان اپر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج و پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن "بنیان مرصوص"کی شاندار کامیابی کی خوشی میں سوموار کے روز یوم فتح منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پر وقار ریلی کا انعقاد ہوا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے کی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد،سرکاری افسران،عمائدین علاقہ،طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے قومی جھنڈے،پاک فوج اور پاک فضائیہ کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران پاک فوج اور پاک فضائیہ کے حق میں نعرے بلند کیے گئے اور ملک کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے دونوں افواج کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،"بنیان مرصوص" آپریشن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات