سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے چیئرمین منتخب

پیر 12 مئی 2025 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) معروف قانون دان اور سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کو پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا جبکہ چوہدری نعیم کریم سیکریٹری جنرل اور جاوید اقبال گورایہ مرکزی چیف آرگنائزر منتخب ہوگئے ۔ ان کا انتخاب پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پامی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا جس میں چاروں صوبوں اور آزادکشمیر سے پامی کے اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سابق چیئرمین پامی اسلم زار ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر تھے ۔ اجلاس میں اقبال ڈار، حافظ عبدالوحید، شادمان غلزئی ، ڈاکٹر عبدالرحیم اعوان، حافظ عثمان عباسی نصراللہ جرال، حمید سلیم ڈاکڑ خالد سلہری، مہر جہانگیر ایڈووکیٹ ، سید حسنین بخاری، غلام مصطفی حیدری، راجہ خالد کیانی، راجہ ذکی جبار ، جنید اقبال سمیت متعدد اراکین نے شرکت کی۔ پامی نوجوانوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک بھر کی نوجوان نسل کو ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہو کر نظریہ پاکستان کے ساتھ منسلک رکھنا ہے۔