مئی 2025 کو پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: پروفیسراسحاق میو

ًپاک فو ج نے انتہا ئی مختصر وقت میں د شمن کے ایئر بیسزکو تباہ کر کے د شمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا

پیر 12 مئی 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان کے سر پر ست اعلی پروفیسر اسحاق میو نے کہاہے کہ10 مئی 2025 کو پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج نے انتہائی مختصر وقت میں دشمن کے ایئر بیسز کو تباہ کر کے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔پاک فو ج پر قوم کو فخر ہے د شمن یادرکھے افواجِ پاکستان کے حوصلے کی وہ مثال ہے جو تاریخ دہراتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بر کی رو ڈ پر بنگالی 1965کے گمنام قبر ستان میں پاک فوج کے شہداء کی قبروں پر کھڑے ہو ئے پاک فو ج سے تجدید عہد وفا کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پرچیئر مین عشرہ زکوة کمیٹی عبد المجید اعوان ، سماجی رہنما حاجی غلام حسین، چوہدری عتیق الرحمن،علامہ غلام ر سول، مفتی محمود جامعہ صد یقیہ،چوہدری بشارت اعوان ،ملک اعجاز حسین ،چوہدری عمران بلا،چوہدری شکر اللہ خان سمیت علا قہ کے کثیر تعداد میں معزین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزیدکہاکہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیپاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا بھی، تو وہ سلامت نہیں رہے گا، کیونکہ ہمارے جوان جاگ رہے ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے 10 مئی 2025 کو ایک یادگار دن بنا دیا ہے۔ ہم افواجِ پاکستان کی جرات اور بہادری کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔پاکستان قیامت کی صبح تک قائم و دائم رہے گا، اور جو بھی اسے مٹانے کی کوشش کرے گا، وہ خود دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔