Live Updates

جی سی ویمن یونیورسٹی میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر واک کا انعقاد

پیر 12 مئی 2025 22:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں آپریشن ''بنیان مرصوص'' کی کامیابی پر افواج پاکستان سے اظہار تشکر واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کی جس میں اساتذہ، طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ تشکر پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت،مسلح افواج اور پوری قوم کو وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے ان کی جرات، قربانی اور قومی یکجہتی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے اور افواجِ پاکستان ہمارے قابلِ فخر محافظ ہیں۔واک کے اختتام پر افواجِ پاکستان اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات