Live Updates

کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہوسکتا،ثروت اعجاز قادری

پیر 12 مئی 2025 22:38

کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہوسکتا،ثروت اعجاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)اللہ تبارک و تعالی جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے یہ اس دنیا کی حقیقت ہے۔دین اسلام کا دشمن کبھی بھی اسلام پر غالب نہیں آ سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہو سکتاہے۔

اسلام تلوار کی نوک پر نہیں بلکہ دینی تعلیمات کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیلا ہے۔اسلام کے دشمن اپنی طاقت کہ نشے میں دنیا کے خالق کی نافرمانی کرتے ہیں اور منہ کے بل گر جاتے ہیں۔کافر یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ وہ مسلمانوں پر کبھی غالب نہیں آ سکتے ہیں۔اس کی زندہ مثال بھارت کا تکبر خاک میں ملتا سب نے دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت اپنی پشت پر بیٹھی ہوئی طاقتوں کے بلبوتے پر بہت بڑا بول بول رہا تھا مگر جس کے ساتھ اللہ کی رضا شامل ہو وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔

بھارت پاکستان کا جواب ساری زندگی یاد رکھیے گا۔بھارت کے ناپاک عزائم دنیا کے سامنے ہیں۔بھارت نے اپنی برتری حاصل کرنے کے لیے معصوم جانو کو داں پر لگایا۔ناحق خون بہانے والا کبھی بھی کامیاب ہو کامران نہیں ہو سکتا۔پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امت مسلمہ کا ایمان ہے کہ اللہ کی رضا کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔

دین حق کے خلاف اٹھائے جانے والی تلوار کو ہمیشہ ذلت ہی ملی ہے۔دین اسلام نے ہمیشہ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔پاکستانی افواج کے ساتھ اللہ کی طاقت ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہوتا ہے وہ کبھی بھی کسی کے سامنے زیر نہیں ہو سکتا۔مسلمان ہمیشہ جہاد کے لیے تیار رہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یا تو ہم غازی بنیں گے یا پھر شہید ہوں گے اور شہادت تو مسلمانوں کی دلی آرزو ہوتی ہے یہی وہ جذبہ ہے جس کی بنیاد پر دین اسلام کھڑا ہے۔

کشمیریوں اور بھارت میں رہنے والے مظلوموں کی آہ نے بھارت کا غرور و تکبر خاک میں ملا دیا۔بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا جس کا اسے اچھی طرح سبق مل چکا ہے۔آج کے بعد بھارت یہ سبق اچھی طرح یاد رکھیے گا۔بھارت اگر اتنا ہی طاقتور تھا تو کیوں اس نے سیز فائر کے لیے حامی بھری جبکہ جنگ کی ابتدا بھارت نے ہی شروع کی تھی۔بھارت یہ اچھی طرح جان چکا ہے کہ دین اسلام کے سامنے وہ کبھی بھی کھڑا نہیں رہ سکتا ہے اور نہ ہی اس کی پشت پناہی کرنے والی طاقتیں دین اسلام کا کچھ بگاڑ سکیں گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات