Live Updates

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کاہنہ میں شاندار ریلی کا انعقاد

س*پاک فوج قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں" کے نعرے، عوام کا جوش و خروش دیدنی

پیر 12 مئی 2025 20:40

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) ملک کے محافظوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کاہنہ میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سابق ناظم رمضان مستانہ نے کی، جبکہ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ریلی تھانے والی مسجد سے شروع ہوئی اور رمضان مستانہ کے ڈیرے پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر علاقہ بھر میں قومی جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ حرکات کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستانی قوم اور اس کی افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو ان شاء اللہ پاک فوج ایک ایسا سرپرائز دے گی جسے دنیا کا میڈیا نظر انداز نہیں کر سکے گا۔ ریلی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور پولیس کی جانب سے ریلی کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات