Live Updates

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی بھارتی حملے میں زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت

گ*پاکستانی شاہینوں نے عالمی تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب &دشمن کو تمام محاذوں پر شکست دینے میں افواج پاکستان اور عوام مشترکہ صف آراء تھے، بلال یاسین

پیر 12 مئی 2025 20:40

)لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے مریدکے میں بھارتی حملے میں زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت کی، میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم کا فخر ہیں،بھارتی افواج کے بزدلانہ فعل کا جواب افواج پاکستان نے بھر پور دیا ہے، بھارت نے ہماری امن پسندی کا جواب ہمیشہ شدت پسندی اور شرانگیزی سے دیا ہے، بھارت کو نہ صرف میدان جنگ بلکہ عالمی سفارت کاری میں بھی شکست سے دو چار کیا ہے، پاکستانی شاہینوں نے عالمی تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا ہے، دشمن کو تمام محاذوں پر شکست دینے میں افواج پاکستان اور عوام مشترکہ صف آراء تھے، بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی سے شہیدوں کے ماؤں کے کلیجے ٹھنڈے ہوئے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ہماری ماؤں نے ہمیشہ جذبہ جہاد اور ملک پر جانیں قربان کرنے کا درس دیا ہے، جدید رافیل طیاروں کی عالمی سطح پر بدنامی بھارتی نااہلی کے باعث ہورہی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات