پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے

پیر 12 مئی 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔