Live Updates

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا

ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس کو بند کرنے اورکاروبار میں مداخلت کی اجازت قبول نہیں ہے،چیئرمین اپٹما

پیر 12 مئی 2025 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کی جانب سے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس کو بند کرنے اورکاروبار میں مداخلت کی اجازت قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹیکس آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر کو کسی بھی کاروبار کو بند کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، ٹیکس گزاروں کے پاس عدالتی تحفظ موجود ہوتا ہے، تاہم ایف بی آر افسران کو لامحدود اختیارات دے کر ٹیکس گزاروں کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس آرڈیننس کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا ہوگا، ٹیکس آرڈیننس کے باعث میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔کامران ارشد نے کہا کہ ایف بی آرنان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے کی بجائے ٹیکس گزاروں پر بوجھ ڈال رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات