Live Updates

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی شہید لانس نائیک محمد اسحاق کے اہلِ خانہ سےملاقات،حکومت کی جانب سے اظہارتعزیت

منگل 13 مئی 2025 00:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کوٹ ادو میں شہید لانس نائیک محمد اسحاق کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ موضع لال میر میں انہوں نے شہید کے والدین ،بچوں اور اہل خانہ سے حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اورنگزیب کھچی نے شہید کے درجات کی بلندی کےلئے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ریاست کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں صحت، تعلیم اور روزگار سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت ان کے خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون میں پیش پیش ہو گی۔واضح رہے کہ لانس نائیک محمد اسحاق نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنوبی وزیرستان میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات