Live Updates

ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری

منگل 13 مئی 2025 00:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پر، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے۔حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات