Live Updates

پاکستان نے نہایت کٹھن جنگ میں فتح حاصل کی، صدر پاک فرانس بزنس فورم

منگل 13 مئی 2025 12:32

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاک فرانس بزنس فورم کے سرپرست اعلی محمد ابراہیم ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے کرم اور ہماری بہادر افواج کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان نے ایک مختصر مگر نہایت کٹھن جنگ میں فتح حاصل کی،قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم کبھی جھک نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی، یہ ہماری غیرت، ہمارے جذبے اور ہمارے ایمان کا امتحان تھاجس میں ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے آج ہم سب اس عظیم کامیابی پر شکر ادا کریں اور ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کریں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کی عزت بچائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات