Live Updates

پاکستان مخالف مہم مودی کی ناکامی کا اعتراف ہے، شیری رحمان

مودی دہشتگردی کو جنگ سے جوڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں،بیان جاری

منگل 13 مئی 2025 13:52

پاکستان مخالف مہم مودی کی ناکامی کا اعتراف ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی کی پاکستان مخالف مہم اس کی سیاسی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی دہشتگردی کو جنگ سے جوڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مودی کو یہ خطرناک منصوبہ معمول بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات