بھارتی فوجیوں کی ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

منگل 13 مئی 2025 14:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے یہ کارروائی ضلع کے علاقے شکرو میں شروع کی ہے۔بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں 3 عسکریت پسندوں کوفورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔