Live Updates

تاریخی شکست ، پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا‘رانا جاوید عمر

مشکل وقت میں غیور قوم اپنی غیور فورسز کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی‘رہنما پی ٹی آئی

منگل 13 مئی 2025 15:02

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخی شکست ہوئی ، پاک افواج نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا ، مشکل وقت میں غیور قوم اپنی غیور فورسز کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 2021ء میں جب بھارت رافیل کی ڈیل میں مصروف تھا، اس وقت کے ایئر چیف نے عمران خان کو J-10Cطیارے خریدنے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

کووڈ میں مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عمران خان نے بھارت کے عزائم کو بھانپ لیا اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف منظوری دی بلکہ فوری فنڈز بھی جاری کیے۔ آج انہی طیاروں کے ذریعے پاک فضائیہ نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا، دشمن کو دھول چٹائی، اور پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کر دیا۔ رانا جاوید عمر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فورسز پر فخر کرتی ہے جنہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ۔

بھارت حملہ کر کے یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس کی وجہ یہ تھی مودی یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستانی قوم آپس میں لڑ رہی یہ تقسیم ہیں جب ہم حملہ کریں گے یہ متحد نہیں ہو گی ملک کے اندر انتشار پھیلے گا اور ہم کامیاب ہو جائیں گے لیکن اس کے سارے خیالی پلائو منصوبے ناکام ہوئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات