میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر اہتمام پاکستان کی دشمن سے فتح اورافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر کا منایا گیا

منگل 13 مئی 2025 15:08

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر اہتمام پاکستان کی دشمن سے فتح اورافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں یوم تشکر کا منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر اور میزبان چیف آفیسر حضرو سردار آفتاب خان تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں پاکستان کے معروف گلوکار نسیم صدیقی نے قومی ملی نغموں سے شرکاء کے دل جیت لیے پروگرام کے اختتام پر بہترین آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پروگرام میں تحصیل حضرو ؤ شہر حضرو بھر سے حکومتی پارٹی ، سیاسی و سماجی ، کاروباری ، صحافی برادری اور اہلیان علاقہ نے بھر پور شرکت اور پروگرام کو چار چاند لگا دیے ۔پروگرام کے آخر میں مہمان حصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر ؤ میزبان چیف آفیسر حضرو سردار آفتاب خان پروگرام میں آنے والی تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔