Live Updates

پاک فوج نے دیدہ دلیری اور جوانمردی کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ،صدر ریاست بیرسٹر سلطان

ہم امریکی صدر کے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں،سردار محمد یعقوب خان

منگل 13 مئی 2025 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے اس بات پر اطمینان و شکر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دیدہ دلیری اور جوانمردی کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس سے بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فوج کی اس کامیابی اور بہادری پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاک فوج نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا بہادری سے مقابلہ کیا اور بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا جس پر ہم پوری قوم پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے آزادکشمیر تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات