بھارت اور فاشسٹ مودی کی شکست سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گیا ،راجہ فیصل ممتاز راٹھور

بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر افواج پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

منگل 13 مئی 2025 15:08

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جنگ ایک مشکل اور کٹھن مرحلہ ہے یہ جس پر مسلط ہوتی ہے وہ بہتر بتا سکتا ہے، بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر افواج پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بھارت اور فاشسٹ مودی کی شکست سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ اور ہمارے شاہینوں کی کامیابی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،وہ ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو گیسٹ ہاؤس میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہید ہونے والے شہیداء کے خاندان کو خراج تحسین پیش کرتا، آزاد کشمیر اور پاکستان کے لوگ ذہنی طور پر جنگ کے لیے تیار تھے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و چوہدری انور الحق نے ایل او سی پر بسنے والے لوگوں کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈز مختص کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی کی جارحیت اور بلا اشتعال گولہ بھاری کے دوران ریاست کے اندر مکمل اتحاد و اتفاق قائم تھا،افواج پاکستان نے اپنے سے چار گناہ بڑے ملک کو شکست دے کر یہ ثابت کہ جنگیں جذبہ ایمان اور دلیری سے لڑی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوران گولہ باری حویلی کہوٹہ میں تمام محمکہ جات کی کارکردگی مثالی رہی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ایل او سی سے بڑھ کر پاکستان اور آزاد کشمیر کے شہروں تک پہنچ چکی تھی،اللہ پاک نے پاکستان اور افواج پاکستان کو ساری دنیا میں سرخرو کیا دوران کشیدگی پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی،آفات، جنگ میں لوگوں میں باہمی اتحاد و اتفاق سے تعمیراتی سوچ پروان چڑھتی ہے ہم نے جنگ کے منفی نہیں مثبت پہلو کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بزدل بھارتی افوج کو بھاگا بھاگا کر مارا اس سارے عمل میں پاکستان ائیر فورس کا کرادر مثالی رہا،ہمارا دشمن مکار ہے جو رات کی تاریکی میں حملہ کرتا ہے،پہلگام فالس فیلگ آپریشن کے پچھے پوری ایک کہانی ہے ہم نے اپنے جذبہ ایمانی کو پست نہیں ہونے دینا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے باز رہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈا پر یعقیں نہ کریں،ہم حالت جنگ میں ہیں ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جگہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل کر رہے گا۔بعدازن وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے -