جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

منگل 13 مئی 2025 15:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کے ڈی او محمد اسماعیل برڑو، محمد رحیم جکھرانی، آغا بدرالدین گھنیو، عبدالرسول پٹھان، نبی بخش انصاری کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر دنیا کو پیغام دیدیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اگر بھارت نے دوبارہ غلطی کی تو اسے مزید سخت جواب دیا جائے گا، اس موقع پر ریلی میں شامل بچوں نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعریبازی کی۔