
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان زندہ باد ریلی
منگل 13 مئی 2025 16:20
(جاری ہے)
رجسٹرار راجہ عمر یونس نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ حالیہ معرکے میں پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر ثابت کر دیا کہ یہ قوم اپنی خودمختاری، آزادی اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج(بری فوج، فضائیہ اور بحریہ)نے مثالی ہم آہنگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور انہیں منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہمیشہ قومی یکجہتی، اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر رجسٹرار راجہ عمر یونس نےعوام اور دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا، بالخصوص چین کا جس نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر حقیقی دوستی کا ثبوت دیا۔اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین سے نعرہ لگوایا''پاکستان ہمیشہ زندہ باد''۔ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیر آصف ستی نے ''پاکستان زندہ باد ریلی'' سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ شیر آصف ستی نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو تلقین کی کہ ملک اور ادارے کی ترقی کے لیے اتفاق، اتحاد اور محنت کو شعار بنائیں تاکہ پاکستان ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے۔ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری افواج نے اپنے سے آٹھ گنا بڑی دشمن فوج کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور انہیں بدترین شکست سے دوچار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ کے جانبازوں نے جو مہارت، شجاعت اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ڈاکٹر طاہر اسلام نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار جو حافظ قرآن بھی ہیں نے اپنے کردار و قیادت سے نہ صرف یہ حق ادا کیا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.