پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے‘مراسلہ

منگل 13 مئی 2025 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے، ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے، ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہئے، کچن کو ہوا دار بنانے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا کہ ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں فعال رکھے جائیں، قیدیوں کیلئے مناسب مقدار میں جان بچانے والی ادویات و طبی آلات جیل ہسپتال میں موجود رکھیں، دھوپ میں دوران مشقت اسیران کو چھتری، ٹوپی پہنائی جائے، اسیران جیل فارم اور بیرونی پنجہ جات میں صبح 7تا 10بجے مشقت کریں گے، اسیران کو صبح 10بجے سے شام 04بجے تک ریسٹ دی جائے۔آئی جی جیل کے حکم پر جیل خانہ جات کے ٹیکنیکل ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :