Live Updates

سیکرٹری سول ڈیفنس چوہدری محمد فرید کا نظامتِ اعلیٰ سول ڈیفنس کا دورہ

منگل 13 مئی 2025 23:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) آزاد کشمیر کے سیکرٹری سول ڈیفنس چوہدری محمد فرید نے نظامتِ اعلیٰ سول ڈیفنس کا دورہ کرکے محکمہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن (ر) ابرار اعظم نے سیکرٹری سول ڈیفنس کو موجودہ ملکی و سرحدی صورتحال کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی ۔

ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ فائرنگ اور بن پھٹے گولوں کی موجودگی کے پیش نظر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل، رضاکاروں کی جدید تربیت، ان کے لیے اعزازیہ کی فراہمی اور سول ڈیفنس کو مزید فعال بنانے کے لیے ترقیاتی اسکیموں کی تیاری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سول ڈیفنس چوہدری محمد فرید نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع کا کردار نہایت اہم بے۔ سول ڈیفنس نے گزشتہ دنوں ہنگامی صورتحال میں بہترین کام کیا ہے۔ محکمہ کو وسائل فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاران کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ محکمہ کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات