ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

منگل 13 مئی 2025 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان : گوپس 04، چلاس 01، خیبرپختونخوا: پٹن 04، کالام 02،کشمیر:مظفر آباد اورگڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو،سبی،تربت45،روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔