Live Updates

زی میوزک نے یوٹیوب پر عاطف اسلم کا نام متعدد گانوں سے ہٹادیا

منگل 13 مئی 2025 19:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)زی میوزک نے یوٹیوب پر نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام متعدد گانوں سے ہٹا دیا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات اب براہِ راست فنکاروں پر پڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے بڑے میوزک لیبل زی میوزک کمپنی نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام اپنے یوٹیوب چینل پر موجود متعدد گانوں سے خاموشی سے ہٹا دیا۔

عاطف اسلم کے جن ہِٹ گانوں سے ان کا نام ہٹایا گیا ہے، ان میں جینے لگا ہوں، تیرا ہونے لگا ہوں، میں رنگ شربتوں کا اور دیگر شامل ہیں۔ان میوزک ویڈیوز کی تفصیل اور بعض کے عنوان میں سے بھی عاطف اسلم کا نام حذف کردیا گیا، گو کہ ان کی آواز واضح طور پر موجود ہے۔عاطف اسلم کے مداح اور موسیقی سے محبت کرنے والے بھارت کی اس حرکت پر شدید برہم دکھائی دے رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات