Live Updates

بجٹ میں تعلیم کیلئے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

منگل 13 مئی 2025 19:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم کو اولین ترجیح دے گی اور اس شعبے کے لیے مزید وسائل مختص کیے جائیں گے۔پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اساتذہ کی تربیت کو بہتر بنانے، نئی بھرتیوں میں 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنانے اور جن علاقوں میں فوری طور پر ضرورت ہو وہاں کرائے کی عمارتوں میں اسکول قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں طلبہ کے اندراج میں اضافے کے لیے جامع اور کثیرالجہتی اقدامات کیے جائیں گے، اس حوالے سے مختلف سرگرمیوں کی معاونت کے لیے اسکیمیں آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔علی امین گنڈا پور بعض اضلاع میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد کو کم کرنے اور بچوں کی اسکول میں اندراج کی شرح میں بہتری لانے کے لیے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان ضروری ہے۔انہوں نے موجودہ اسکولوں میں لیبارٹریز، امتحانی ہالز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مانیٹرنگ نظام کو مضبوط بنانے اور ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات