Live Updates

مینٹور شپ سے فارغ کیے جانے پر شعیب ملک کا ردعمل بھی سامنے آگیا

2 ہفتے قبل بورڈ کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا، شعیب ملک

منگل 13 مئی 2025 20:05

ح*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، چیمپئنز ایونٹس کے ڈائریکٹر وہاب ریاض اور ٹیم اسٹالینز کے کوچنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے شعیب ملک سمیت 4 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات