Live Updates

ةجوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ قاری یعقوب شیخ کی سراج الحق، پیرسید ہارون علی گیلانی سے ملاقات

ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملکی استحکام، یکجہتی اور اتحاد کیلئے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا:قاری یعقوب شیخ

منگل 13 مئی 2025 20:05

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ کی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امیر ہدیہ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملی و دینی امور، اتحادِ امت اور موجودہ ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی مشاورت سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ دین کی سربلندی، ملک کے استحکام، یکجہتی اور اتحاد کیلئے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا۔

قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ کہ علماء کرام کا اتحاد اورمشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا،پاکستانی قوم آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تھی،پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا دینی قوتیں بھی دفاع پاکستان کے لیے صف اول میں نظرآتی ہیں۔

(جاری ہے)

قاری محمد یعقوب شیخ نے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امیر ہدیة الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی کو مرکزی مسلم لیگ کے صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ کورس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد مردوخواتین نے کلاسز لی ہیں، مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ہنرمندبنانا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان بیرون ملک جانے کی بجائے گھر بیٹھ کر ہنر سیکھیں اور پاکستانی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کریں، جماعت اسلامی اور ہدیة الھادی پاکستان کے رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ کے صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام کی کامیابی کو سراہا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات