
ایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پالیسی اور ایکسپورٹ گروتھ میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ
منگل 13 مئی 2025 20:20
(جاری ہے)
واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو TDAP فیض احمد چدھڑ نے بطور مہمان خصوصی ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ایڈوانسمنٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا۔
چیئرمین ٹی ڈیپ نے کانفرنس کو بتایا کہ ان کا ادارہ صنعت و تجارت میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک مضبوط اور جاری مشاورتی عمل پر یقین رکھتا ہے اور سفارشات اور سوالات کے حل کے لیے سیکٹروائز بنیادوں پرعملی تحقیق اور پلاننگ کی سرگرمیاں جا ری و ساری ہیں۔سنیئر نائب صدر ،ایف پی سی سی آئی، ثاقب فیاض مگوں نے ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ایڈوانسمنٹ کانفرنس کے اختتام پر قرارداد پیش کی؛جس کے تحت ٹر یڈ و انڈسٹری کے اہم مطالبات مند رجہ ذیل ہیں: 1 ۔پاکستان کو 20 سال کی مدت کے لیے ایک طویل مدتی ایکسپورٹ اور صنعتی پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ 2۔ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز (TIOs) کا کردار زیادہ فعال اور نتائج پر مبنی ہونا چاہیی؛ تاکہ وہ برآمدات کے فروغ کے لیے واضح طور پر اپنا عملی تعاون کاروباری برادری کو فراہم کریں۔3 ۔ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ ہے کہ برآمد کنندگان کے لیے موجودہ سے پہلے نافذ کی جانے والی فکسڈ ٹیکس ریجیم (FTR) کو بحال کیا جائے۔ مزید برآں، اسے آسان بنانے کے لیے 1.25فیصد کا فکسڈ ودہولڈنگ ٹیکس (WHT) لگایا جانا چاہیے۔یہ 1.5فیصد بھی کیا جا سکتا ہے ؛ لیکن ، اس صورت میں 0.25فیصد کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج (EDS) ختم کیا جانا چاہیے ۔4 ۔ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم (EFS) کو مقامی مینوفیکچررز کے لیے بھی دستیاب ہونا چاہیے اور مقامی مینوفیکچررز کی سپلائی پر 18فیصد ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔5 ۔نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کی حوصلہ افزائی کے لیے ان ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں (FTAs) پر دستخط کیے جانے چاہییں کہ جہاں پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے موجود نہیںہیں۔6 ۔افریقی ممالک کے ساتھ بینکنگ چینلز قائم کیے جائیں ؛تاکہ ان کے ساتھ بڑے پیمانے پرتجارت ممکن ہو سکے۔ 7 ۔مائیکرو،اسمال اورمیڈیم انٹر پرائزز (MSMEs) کو فروغ دینے اور معیشت میں شمولیت کے کلچر کو سپورٹ کرنے کے لیے TDAP کے پلیٹ فارم سے خواتین کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔ 8 ۔منرل اور معدنیات؛ آئی ٹی اور پراسیسڈ فوڈز کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیی؛ کیونکہ یہ وہ شعبہ جات ہیں کہ جو اپنی موجودہ برآمدات کے حجم کو تیزی سے بڑھا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.