Live Updates

سپہ سالار سید عاصم منیر نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے لگادیئے،حسین قریشی

منگل 13 مئی 2025 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)انجمن تاجران سینٹرل کراچی کی چیئرمین محمد حسین قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت و جنگی جنون کا سپہ سالار سید عاصم منیر نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے لگادیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن فتح کے موقع یکجہتی افواج پاکستان ریلی کے شرکا سے کیا۔ اس موقع پر لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے صدر اویس فاروقی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سڑکیں پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تاجر برادری پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران سینٹرل کے صدر نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے تاجر اپنی جان مال سب قربان کرنے جذبہ کا رکھتے ہیں اس موقع پر سینئر تاجر رہنما محمد یاسین نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ہم نے قومی فریضہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم متحد ہے اور ازلی دشمن بھارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اس موقع پر صدر انجمن تاجران سینٹرل کراچی شیخ فرید سرپرست طارق قریشی ۔وائس چیئرمین کمال نجم الدین جنرل سیکرٹری محمد یاسین۔ صدر پاپوش نگر ٹریڈرز ندیم صدیقی ۔کراچی چکن ویسٹخ کے رہنما و نائب صدر انجمن تاجران سہیل حسین ۔صدر لیاقت آباد کپڑا مارکیٹ طارق رفیق ۔صدر نیو کراچی چاند مارکیٹ عبد الوحید ۔صدر۔ لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ اقبال حمید صدیقی۔صدر۔کریم آباد فرنیچر مارکیٹ رحیم جیوانی ۔صدر۔آئرن اسٹیل مارکیٹ مشیر احمد ۔ نوید یوسف ۔نائب صدر انجمن تاجران فرقان احمد۔مسعود خان ۔محمد آصف۔اور تاجروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات