
امدادی بندش: غزہ میں غذائی قلت کے باعث 57 بچے ہلاک
یو این
منگل 13 مئی 2025
20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں 2 مارچ کو امداد کی فراہمی بند ہونے کے بعد 57 بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر کو تاعمر طبی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر علاقے میں جنگ جاری رہی اور امداد کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو آئندہ 11 ماہ میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 71 ہزار بچے غذائی قلت کے نتیجے میں جسمانی عوارض کا شکار ہو جائیں گے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر رک پیپرکورن نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بدترین بحران جنم لے رہا ہے۔
(جاری ہے)
غذائی تحفظ کے ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ میں تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے اور موجودہ حالات برقرار رہنے کی صورت میں 30 ستمبر تک بہت سے علاقوں میں قحط پھیل سکتا ہے۔
بھوک کا بڑھتا بحران
ڈاکٹر پیپرکورن نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کا دورہ کیا جہاں 'ڈبلیو ایچ او' کی مدد سے چلائے جانے والے غذائیت کے مرکز میں روزانہ 300 سے زیادہ بچوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس دورے میں ہسپتال نے آگاہ کیا کہ طبی معائنے کے لیے لائے جانے والے 11 فیصد سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہسپتال میں ان بچوں کو خود دیکھ چکے ہیں جن میں ایک کی عمر پانچ برس تھی لیکن وہ ڈھائی برس کا دکھائی دیتا تھا۔
'ڈبلیو ایچ او' غزہ کے 19 طبی مراکز میں غذائی قلت کے علاج میں مدد دیتا ہے تاہم، اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی روکے جانے سے ادارے کے لیے اپنا کام جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر پیپرکورن نے خبردار کیا ہے کہ طویل مدتی غذائی قلت کے اثرات بڑھوتری رک جانے اور جسمانی معذوری کی صورت میں تاعمر برقرار رہ سکتے ہیں۔
حسب ضرورت غذائیت والی خوراک، صاف پانی اور طبی نگہداشت تک رسائی بحال نہ ہونے کی صورت میں غزہ کے بچوں کی پوری نسل غذائی قلت کے مستقل منفی اثرات کا شکار ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ 'ڈبلیو ایچ او' اسرائیلی حکام کے سامنے متواتر یہ معاملہ اٹھا رہا ہے۔ ادارے کے 31 امدادی ٹرک رفح کی سرحد سے چند کلومیٹر دور مصر کے علاقے العریش میں کھڑے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی امدادی سامان کی بڑی مقدار موجود ہے جسے اجازت ملتے ہیں غزہ میں بھیجا جا سکتا ہے۔
طبی مراکز کو تحفظ دینے کا مطالبہ
ڈاکٹر پیپرکورن نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں واقع نصر میڈیکل کمپلیکس کے برن یونٹ کو آج اسرائیل کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے نتیجے میں ہسپتال کے شعبہ جراحی میں 18 بستروں کو نقصان پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں ایک صحافی تھا جو قبل ازیں کسی حملے میں زخمی ہونے کے بعد اس ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔
ڈاکٹر پیپرکورن نے مطالبہ کیا ہےکہ طبی مراکز کو جنگی کارروائیوں سے تحفظ دیا جائے، غزہ میں امداد کی فراہمی بحال کی جائے، تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے اور جنگ بندی بحال کر کے مستقل امن قائم کیا جائے۔

مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی طرف سے مودی کی دھمکی کے خلاف انتباہ
-
شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی، الیکشن کمیشن
-
ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے
-
امدادی بندش: غزہ میں غذائی قلت کے باعث 57 بچے ہلاک
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
جعلی خبروں کے سیلاب میں صحافتی اخلاقیات کا جنازہ
-
مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان ’غلط معلومات کی جنگ‘ بدستور جاری
-
پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
-
وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ تنازعات اور سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کیلئے عوامی جذبات کا احترام کرے
-
1 روپے کی بھی بجلی پیدا نہ کرنے والے پاور پلانٹ کو 11 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف
-
بھارت اور پاکستان میں آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی بحالی کے اعلانات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.