Live Updates

ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے

عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں، عمران خان کے صاحبزادوں کا انٹرویو

muhammad ali محمد علی منگل 13 مئی 2025 20:30

ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر پاتے، ہماری اپنے والد سے فون پر گفتگو نہیں کرائی جاتی، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن دو دو مہینوں تک ہمارے بات نہیں کروائی جاتی، ہماری جب والد سے بات کرائی بھی جاتی تھی تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی تھی، آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے، باقی ہماری زندگیوں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

(جاری ہے)

قاسم خان نے کہا کہ ہم نے اپنے والد عمران خان کو آخری بار دیکھا جب انہیں 3 گولیاں لگی ہوئی تھیں، وہ مضبوط تھے، استقامت سے کھڑے تھے اور مسکرا رہے تھے، وہ اُنہیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، مییرے والد بہت اصول پسند ہیں، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ دوسرے لوگوں کی طرح کوئی ڈیل قبول کریں گے۔ سلیمان خان نے الزام عائد کیا کہ جمہوریت پر دباؤ اور الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بڑا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد جیل میں عمران خان پر مزید سختیاں بڑھا دی گئیں، والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم نے سوچا تھا کہ یہ سب چند ہفتوں کے لیے ہوگا لیکن اب تو 2 سال ہو گئے، اُنہوں نے عمران خان کو دھندلانے کی کوشش کی، یہاں تک کہ 1992ء کے ورلڈکپ کی تصاویر کو بھی مٹا دیا۔

عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو پچھلے دو سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہاں تک کمرے میں بھی بجلی بھی نہیں ہوتی، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہیں، والد سے ہماری فون پر بات بند کر دی گئی، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں، بجلی بھی بند کردی جاتی ہے، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات