Live Updates

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار173 روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 مئی 2025 20:12

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 173 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے تفصیل کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس فائیو ای فریم ورک کے پہلے ای ایکسپورٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا. اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو ہدایت کی کہ مقامی پیداوار عالمی مارکیٹ کے رحجان کا جائزہ لیاجائے اور ایک جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے کیونکہ جب تک ہمارے پاس درست اور واضح ڈیٹا نہیں ہوگا ہم اپنے وسائل کو ضائع کرتے رہیں گے. اس حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت منصوبہ بندی 8 اسٹریٹیجک کلسٹر پرکام کررہی ہے جن کی بنیاد پر پاکستان کی مستقبل میں برآمدی گروتھ کا دارومدار ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات