Live Updates

فیصل آباد ،حوالدار محمد نوید شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

منگل 13 مئی 2025 20:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ میں جی سی او سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا، جی سی او نے شہید کی بہادری کو سراہتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ۔اس موقع پر شہید کے لواحقین نے کہا کہ وطن کی حرمت پر 1تو کیا اگر 10بیٹے بھی ہوں تو وہ بھی قربان کر دیتے۔ ہماری افواج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، عوام اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات