Live Updates

افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں،افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ ہوں گی۔گورنرسندھ

بدھ 14 مئی 2025 00:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں،افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان نے رات کے اندھیرے میں للکارنے والوں کو دن کے اجالے میں منہ توڑ جواب دیا،ہمارے ترجمانوں نے عالمی میڈیا کو پیشہ ورانہ انداز میں مطمئن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم تشکر میں ہندو، سکھ، عیسائی سمیت تمام کمیونٹیز کی شرکت قابل ستائش ہے،بھارت آج سیکولر ازم کے دعوے کے برخلاف عوام کے کاروبار جلا رہا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ 10 مئی نے قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا، اب مئی کے مہینے میں کسی کو قوم کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے،افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، آیئے عہد کریں کہ پاکستان کو قرضو سے آزاد کرائیں گے۔اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات