اتحاد العلماء ضلع سرگودھا میںمحرم و الحرام میں مثالی امن کے قیام کے لئے امن سیمینار کا انعقاد کرے گی

اگر ایام محرم میں کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو جامع مسجد سید حامد علی شاہ میں اتحاد العلما سے رابطہ کیا جائے

بدھ 14 مئی 2025 16:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)اتحاد العلما ضلع سرگودھا علاقہ میں امن کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکر میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے محرم و الحرام میں مثالی امن کے قیام کے لئے امن سیمینار کا انعقاد کرے گی۔زرائع کے مطابق اتحاد العلما کا اجلاس زیرصدارت صدر قاضی نگاہ مصطفے چشتی منعقد ہوا۔

جس میں اہل تشیع، دیو بند، بریلوی اور اہلحدیث مکاتب فکر کے نمائندگان نے آئندہ محرم الحرام میں مثالی امن کے قیام کے لئے امن سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس میں تمام مکاتب فکر میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع کی تمام تحصیلوں میں اتحاد العلما کا وفد دورہ کرے گا اور علاقہ میں قیام امن کے لئے درپیش مسائل کو باہمی اتفاق سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اتحاد العلما کہ اجلاس میں ایک قرارداد کہ ذریعے محرم الحرام کہ ایام میں ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔اس موقع پر سید مسعود زاہدی ایڈووکیٹ،قاضی نگاہ مصطفے چشتی،ملک ضیا الحق،قاری عبد الوحید،شیخ سعید کوہلی،عدنان شہزاد، میاں رضا،مولانا عبد الرشید ،شیخ نعیم طاہر، مولانا انعام اللہ جلالی اور دیگر نے علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا اور اپنے تمام سائل کو حل کرنے کے لئے مکمل روا داری کا مظاہرہ کریں گے۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے کہا کہ اگر ایام محرم میں کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو جامع مسجد سید حامد علی شاہ میں اتحاد العلما سے رابطہ کیا جائے ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔آخر میں ملک و ملت کے استحکام سلامتی اور بھائی چارے کی دعا کی گئی