اب وقت ہے بھارت کے عوام وہ سچ تسلیم کریں،جو ان کا میڈیا نہیں بولتا،خورشید احمد قریشی

بدھ 14 مئی 2025 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)مسلم لیگ ن گوجرہ کے راہنما خورشید احمد قریشی نے اپنے حقیقی بھانجے جموں وکشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شہید ثاقب فیاض میر کی پہلی برسی پر کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ بھارت کے عوام وہ سچ تسلیم کریں،جو ان کا میڈیا نہیں بولتا۔آزاد کشمیر اور پاکستان اب وہ آزاد کشمیر اور پاکستان نہیں رہے،جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

آج کی پاکستانی فضائیہ کا وقار، درستگی، اور اعتماد ہے یہ ناکام ریاست کا رویہ نہیں۔یہ ایک ایسی قوم کی تصویر ہے جس نے مورچہ سنبھالا اور اس کی لکیر دوبارہ کھینچ دی۔شہید کے ماموں خورشید احمد قریشی نے مذید کہا کہ آئیے امن کو فروغ دیں،ایک دوسرے کی مہارت اور وقار کو تسلیم کر کے۔یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے سے عزت، نرمی، اور فہم کے ساتھ پیش آئیں،غرور یا لاعلمی کے ساتھ نہیں۔انہوں دیگر شھداء سمیت تحریک آزادی کشمیر و پاکستان کے گمنام شھداء اور پاک فوج کے شہیدوں کے لیے بھی دعا کی۔