Live Updates

پاک فوج کی مشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر سول ایڈمنسٹریشن سماہنی و سول سوسائٹی کی جانب سے اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا

بدھ 14 مئی 2025 16:47

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) پاک فوج کی مشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر سول ایڈمنسٹریشن سماہنی و سول سوسائٹی کی جانب سے اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا اسی حوالے سے سابق مشیر برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ ظفر بیربل کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی چوکی تا سماہنی نکالی گئی جس میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں سرسالہ،منانہ،سماہنی اور بنڈالہ سے قافلے شامل ہوئے اس موقع پر سابق مشیر برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ ظفر بیربل نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نہ صرف ایک نئی تاریخ رقم کی اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاک فوج مادر ملت کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا،قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہی-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات