وزیرِاعظم شہباز شریف کا ’’بنیان مرصوص ‘‘کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ، افسروں و جوانوں سے ملاقات کی

بدھ 14 مئی 2025 16:53

وزیرِاعظم شہباز شریف کا   ’’بنیان مرصوص ‘‘کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی ..
پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو معرکہ حق کے دوران آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے دوران آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق وزیراعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت وزیراعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔\932