Live Updates

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حقوق غضب کرنے سے باز رہا جائے،بشریٰ آرائیں

بدھ 14 مئی 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس چیئرپرسن بشریٰ آرائیں کی زیر صدارت کراچی یونین آفس منعقد ہوا جس میں کراچی بھر کے عہدیداروں کے علاوہ سندھ کے کئی شہروں سے آن لائن شرکت کی اس موقع پر محترمہ بشریٰ آرائیں نے ایگزیکٹیو ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آف سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حقوق پر شب خون مارنے کی تیاری کررہی ہے جس کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دوبارہ اپنے حقوق کے دفاع کیلئے سڑکوں پر آنا ہوگا انہونے مزید کہا کہ پہلے ہی سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سروس اسٹرکچر کء سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نافذ نہی کیا گیا آخر میں ایگزیکٹیو باڈی و عہدیداران متفقہ طورپر آئندہ لائحہ عمل کی منظوری دی جسکے تحت اگر ان معاملات کو بجٹ میں شامل کیا گیا تو بجٹ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر سخت احتجاج کیا جائیگا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات