Live Updates

قوم افواج پاکستان کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے، مفتی عدنان

بدھ 14 مئی 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے بھارت کی کھلی جارحیت اور اس کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور معصوم شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے المدنی قرآن اکیڈمی شیرشاہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سالمیت پر کئے گئے بزدلانہ حملے کا افواج پاکستان نے بہادری سے مقابلہ کرکے اور بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بناکر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ افواج پاکستان دنیا کی عظیم و اعلی فوج ہے جس پر پوری قوم کو ناز و فخر ہے، ملکی دفاع و سالمیت کے لیے بہادر جوانوں اور معصوم شیریوں کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایک ایٹمی طاقت ہی نہیں بلکہ ایک زندہ قوم بھی ہے، جس کے سپوت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ دشمن کسی زعم میں نہ رہے ملکی دفاع کے لیے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات