ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا

بدھ 14 مئی 2025 19:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ سردار عبد القیوم خان دستی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری فہیم اختر بھٹہ ایڈووکیٹ ، چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ، نائب صدر روزینہ یقین ایڈووکیٹ ، ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ پاک فوج نے اس آپریشن میں دشمن کو دھول چٹاتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی اور دنیا میں پاکستان کی دھاک بیٹھا دی جس سے دنیا میں پاک فوج اور فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی مثالیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ بار کے تمام وکلاء کی جانب سے پاکستان کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔