سیالکوٹ،ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی

بدھ 14 مئی 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ چک منڈاہر میں ٹریفک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق کوٹھے ہیل جٹاں کے رہائشی 23سالہ بلال ولد ارشداور 21 سالہ محمد عامر ولد اشرف مزدوری کے سلسلہ میں سیالکوٹ آرہے تھے کہ موٹر سائیکل کو سامنے سے آتی ہوئی کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ نیچےگرے اور پیچھے سے آتی ہوئی بس کی زدمیں آگئے ۔اس افسوسناک حادثہ کے نتیجہ میں بلال ولد ارشدموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عامر شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمی کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔