آخری منٹ سٹاپ شالامار، ٹریفک حادثہ میں 2 سکول بچیوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق، 4 زخمی ہونے کا معاملہ

ذ*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب ًآئی جی پنجاب کا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو حادثہ کے ذمہ داران کا تعین کرکے سخت ایکشن لینے کا حکم

بدھ 14 مئی 2025 20:05

۔ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آخری منٹ سٹاپ شالامار، ٹریفک حادثہ میں 02 سکول بچیوں سمیت 05 افراد کے جاں بحق اور 04 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو حادثہ کے ذمہ داران کا تعین کرکے سخت ایکشن لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب ڈمپر ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ میں سکول کی کمسن طالبات سمیت دیگر افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سی ٹی او لاہور کو حد رفتار کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔