پہلگام واقعے میں بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے ،بھارتی فوج میں شامل کشمیری نوجوان کی ویڈ یووائرل

بدھ 14 مئی 2025 21:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) بھارتی فوج میں شامل ایک کشمیری نوجوان نے قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں رچائے جانے والے فالس فلیگ آپریشنوں میں بے گناہ لوگوں اور جعلی مقابلوںمیں کشمیر ی نوجوانوں کے قتل کا پول کھول دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی کی 29راشٹر یہ رائفلز (آر آر) سے وابستہ کشمیری نوجوان عارف مشتاق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہتا ہے” میں آج انتہائی دکھی دل کیساتھ موبائل فون کا سہارا لیکر پوری کشمیری قوم اور دنیا کو بھارتی فوج کا اصل چہرہ دکھانا چاہتا ہوں، میں ابھی بھی خاموش رہتا لیکن ابھی جو پہلگام کا واقعہ ہوا اور جس میں 28بیگناہ لوگ مارے گئے اس نے مجھے حقیقت بیان کرنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے پیچھے بھارتی سرکار، آئی بی ، رااور بھارتی فوج کا ہاتھ ہے ۔ میر ا ضمیر اب اجازت نہیں دے رہا کہ میں مزید خاموش رہوں، میں گزشتہ آٹھ برس سے فوج میں ہوں اور پچھے تین برس سے میری ڈیوٹی کشمیر میں ہے ، ان تین سالوں نے میری آنکھیں کھول دی ہیں ،یہاں کیا ہو رہا ہے ، کیسے بیگناہوں کو مارا جا رہا ہے ، میں تمام کشمیری نوجوانوں کو بتانا چاہتاہوں کہ بھارتی فوج آپ لوگوں کو اغوا کر کے پھرجعلی مقابلوں میں مار دیتی ہے ، میں ہر ایک چیز سے واقف ہوں ۔

“نوجوان ویڈیو میں مزید کہتا ہے ”اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو میرا کمانڈنگ افسر(سی او)سمیتاب بنر جی ہاتھ میں گیتا رکھ کر کہے کہ میری بات غلط ہے یا پھر میں قرآن پاک ہاتھ میں قسم کھا لوں گا، میں اپنے بھائی کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بھارتی فوج چھوڑ دے اور اپنے ماں باپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بھارتی فوج میں بھیج کر غلطی کی ہے۔