Live Updates

سینیٹر شیخ بلال احمدخان مندوخیل کی کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کی ریلی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

بدھ 14 مئی 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شیخ بلال احمدخان مندوخیل نے کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سریاب روڈ میں ریلی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امن کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سینیٹر بلال مندوخیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ہر سازش ناکام ہوگی نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے دھماکے میں شہیدہونے والوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام اراکین و جیالوں کے محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات