Live Updates

فلسطینیوں کیلئے کوئٹہ میں (آج) عظیم الشان ملین مارچ ہو گا،مولانا فضل الرحمن

پوری دنیا کے مسلمان اس ظلم پر خاموش ،پاکستانی فلسطین کیساتھ رہیں گے،سربراہ جے یوآئی کاخطاب

بدھ 14 مئی 2025 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں (آج)جمعرات کو ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس ظلم پر خاموش ہیں، مسلمانوں کو اس ظلم و زیادتی کے خاتمے کیلئے آگے آنا ہو گا۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور جمعیت علمائے اسلام فلسطین کے عوام کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہاکہ ہمارے ملک کی خود کی خارجہ پالیسی نہیں ہے، ہم دوسر ے کے مفادات کیلئے خارجہ پالیسی بناتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات